ETV Bharat / city

راجستھان: 593 نئے کورونا معاملے، دس اموات

ریاست راجستھان میں بدھ کو تقریبا چھ سو نئے مثبت معاملے سامنے آنے کے علاوہ دس کورونا متاثرہ مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔

راجستھان: 593 نئے کورونا معاملے، دس اموات
راجستھان: 593 نئے کورونا معاملے، دس اموات
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:39 PM IST

راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے تقریباً چھ سو نئے معاملوں کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 47 ہزار کو پار کر چکی ہے، وہیں مزید دس مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بھی بڑھکر742 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ریاست میں 593 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد عالمی وبا کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھکر47 ہزار 272 تک پہنچ گئی۔

جے پور میں چار، اجمیر میں دو، الور، کوٹہ، راجسمند اور سیکر میں ایک ایک مریض کی موت ہو جانے سے ریاست میں اموات کی تعداد 742 پہنچ گئی۔

نئے معاملوں میں سب سے زیادہ الور میں 112 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح کوٹہ میں 90 ، جھالاواڑ میں 64 ، جالور 49 ، پالی 44 ، اودے پور 39 ، جے پور 38 ، باڈمیر 33 ، سوائی مادھو پور 26 ، ناگور اور راجسمند 23-23 ، دھول پور 19 ، اجمیر 13 ، جھنجھن دس ، جیسلمیر نو اور دوسہ میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

اس سے دارالحکومت جے پور میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 5934 ہوگئی۔ اسی طرح ، الور میں 4639 ، باڈمیر میں 1615 ، کوٹہ 2321 ادی پور 1436 ، پالی 2868 ، جیسلمیر 214 ، اجمیر 2187 ، دوسہ 339 ، دھولپور 1370 ، جالور 1227 ، جھالاواڑ 703 ، جھنجھنو 642 ، ناگور 1582 ، راجسمند 673 اور سوائی مادھوپور میں کورونا متاثرین کی تعداد 280 ہوگئی۔

ریاست میں ابھی تک 15 لاکھ 93 ہزار 433 نمونے کورونا کی جانچ کے لئے لئے گئے ہیں جن میں 15 لاکھ 46 ہزار چھ رپورٹیں منفی پائی گئیں جبکہ 155 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ ریاست میں اب تک 32 ہزار 900 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 31 ہزار 299 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں 13لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 40ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.