ریاست راجستھان کے ضلع سنچور سے تعلق رکھنے والے تقریبا 26 افراد مکۃالمکرمہ سے عمرہ اور مدینۃ المنورہ سے زیارت کرکے بھارت لوٹ آئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی وبا عام ہونے کے سبب ان تمام مسافرین کو 28 دنوں کے لیے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ مزید انہیں کسی سے بھی ملنے جلنے سے باز رکھا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق 26 افراد پر مشتمل یہ وفد 26 فروری کو سفر عمرہ کے لیے بھارت سے روانہ ہواتھا، جہاں سے وہ لوگ عمرہ مکمل کرنے کے بعد 16 مارچ کو بھارت لوٹے ہیں۔
دہلی کے اندا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ان کی اسکریننگ کرائی گئی لیکن ان میں سے کسی کو بھی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔
مزید پڑھیں:مہاراشٹرا کے 50 طلباء سنگاپور میں پھنسے
ان تمام مسافرین کو دہلی سے ان کے گھر بھیجا گیا، لیکن ریاستی حکومت نے بطور احتیاط انہیں آئسولیشن میں 28 دنوں کے لیے رکھا ہے۔ اس درمیان ان تمام زائرین سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔