ہسپتال کے مطابق تیسری کلاس کی طالبہ نیہا واچم کی کل رات جگدل پور کے ہسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ کچھ وقت سے بیمار تھی۔
اس معاملے میں ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ شبانہ پروین کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ طالبہ کے گھروالے آئےتھے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
وہیں پر وہ بیمار ہوئی اور اس کا علاج ہوا۔ اس کے گھروالوں کا الزام ہے کہ طالبہ کے علاج میں ہاسٹل انتظامیہ نے لاپرواہی برتی ہے، اسی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔
انتظامیہ سطح پراس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہ مبینہ طورپر ڈینگو میں مبتلا تھی۔