ETV Bharat / city

معصوم بچے کا اغوا، تین خواتین سمیت چار افراد گرفتار - ممبئی میں فروخت

جبل پور میں اغوا کیے گئے چار ماہ کے بچے کو پولیس نے بازیاب کرکے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 8:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے برگی تھانہ علاقے میں پولیس نے نرسنگ پور سے اغوا کئے گئے چار ماہ کے بچے کو رہا کرانے کے ساتھ ہی اس معاملے میں شامل چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ سبھی ملزم معصوم بچے کو مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بہوگونا نے جمعرات کو اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ اغوا کیے گئے بچے کو نرسنگھ پور سے آزاد کرانے کے ساتھ ہی اس معاملے کی ملزم رام پیاری بائی، سنجے پانڈے، اس کی بیوی شاردا اور رانو شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

معاملے کی شکایت کے بعد پولیس نے شبہ کی بنیاد پر رام پیاری کو حراست میں لیا جس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بچے کے اغوا کی بات بتائی۔ بعد ازاں پولیس نے بچے کو نرسنگھ پور سے آزاد کراکے ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔

پولس نے رپورٹ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.