مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) پر مبنی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
مسٹر شاہ دن میں تقریبا ایک بجے یہاں تاریخی گیریسن گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ مسٹر شاہ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان خصوصی طیارے سے یہاں ڈمنا ہوائی اڈے پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں میں تصادم جاری
ان کا استقبال بی جے پی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما گوپال بھارگو کریں گے۔