ETV Bharat / city

'ہم کیسے 'یوم خواتین' کا جشن منائیں' - خواتین نے شہری ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج کیا

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 'یوم خواتین' کے موقع پر خواتین نے شہری ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

Women's prtest against government on 'Women's Day'
'یوم خواتین' کے موقع پر خواتین کا مظاہرہ
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 7:57 AM IST

Updated : Mar 9, 2020, 6:31 PM IST

یوم خواتین کے موقع پر خواتین نے مرکزی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون کو فورا واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مریم دادی نے نعرےبازی کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس قانون کو جلد از جلد واپس لینے کی اپیل کی۔

'یوم خواتین' کے موقع پر خواتین کا مظاہرہ

منتظم شمائلہ خان نے کہا کہ ہم دو مہینے سے زیادہ وقت سے اس شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں لیکن ہماری بات کوئی بھی سننے کو تیار نہیں ہے، ایسی حالت میں ہم کیسے 'یوم خواتین' کا جشن منا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'آج ہم پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، کیا یہ حکومت کو نظر نہیں آرہا ہے، جس بیٹی، بہنوں اور ماؤں کی مرکزی حکومت کو فکر کرنی چاہئے، وہ آج سڑکوں پر ہے۔

مظاہرین ارم قریشی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے حکومت خواتین اور مردوں کے ساتھ سلوک کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ شاہین باغ میں عورتوں کے ساتھ بچے بھی پریشان ہو رہے ہیں، شاہین باغ میں ہمارے وزیراعظم نے ایک بار آکر بھی ہماری پریشانی کا سبب نہیں پوچھا۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 6:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.