ETV Bharat / city

دیواس کے گاؤں شپرا میں ایک مکان پر پاکستانی پرچم کا ویڈیو وائرل - Shipra village of Devas

مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان مالک کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

viral
viral
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 2:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے دیواس کے گاؤں شپرا میں ایک گھر میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ڈی ایم پردیپ سونی نے معاملے کا نوٹس لیا اور تحصیلدار کو معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔

موقع پر پہنچے ریونیو انسپکٹر لکھن سنگھ پوربیا نے معاملے کی جانچ کی۔ اس کے بعد انڈسٹریل تھانہ علاقہ پولیس نے شپرا کے باشندہ فاروق خاں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 (اے) اور (بی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شپرا میں ایک مکان پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد موقع پر پہنچے ریونیو انسپکٹر لکھن سنگھ پوربیا نے بتایا کہ پاکستانی پرچم فاروق کے گھر کی چھت پر لگایا گیا تھا۔ گھر کے مالک فاروق نے بتایا کہ 12 سالہ نابالغ نے لاعلمی کے باعث جھنڈا لگایا تھا۔

پاکستانی پرچم کہاں سے آیا؟ تنہا ایک 12 سالہ بچے نے چھت میں اتنا اونچا پرچم کیسے لگایا؟ اس طرح کے سوالات کے جوابات نہیں مل سکے ہیں۔ انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن نے معاملے کے متعلق فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملزم سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس افسران اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.