ETV Bharat / city

Rahat Indori: راحت اندوری کی آج پہلی برسی - راحت اندوری

عالمی شہرت یافتہ معروف شاعر راحت اندوری کی پہلی برسی کے موقع پر آج بھوپال میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں راحت اندوری کے ان دیکھے لمحوں کو کتاب کی شکل میں منظر عام پر بھی لایا گیا۔

راحت اندوری کی آج پہلی برسی
راحت اندوری کی آج پہلی برسی
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 8:04 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج بھارت کے مشہور و معروف شاعر راحت اندوری کی پہلی برسی کے موقع پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات پر بھوپال کے ادیبوں اور شاعروں نے روشنی ڈالی اور اس موقع پر صحافی خان عاشو نے ان کی زندگی کے ان چھوئے پہلوؤں کو جسے لوگ نہیں جانتے، انہیں منظر عام پر لایا۔

راحت اندوری کی آج پہلی برسی

مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر راحت اندوری اس عظیم شاعر کا نام ہے جس کی شاعری ہندوستانی عناصر سے مزین ہے- راحت اندوری نے خود کو شاعری کی کسی صنف میں محدود نہیں رکھا بلکہ انہوں نے مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی اور جس عنوان پر بھی قلم اٹھا اس کا حق ادا کیا- ڈاکٹر راحت اندوری کا شاعرانہ وجدان انہیں زندگی اور موت سے بلند تر ہوجانے کی جانب مائل کرتا ہے- راحت اندوری نے زندگی کی بے ثباتی کو اپنے مشاہدے اور تجربے میں محسوس کیا اور زندہ رہنے کی بنیادی ضروری کی تکمیل اور اور جو اس کے لیے بقاء کی خواہش کی- ان کی نرگسی شخصیت اور خودنمائی کا جذبہ بہت ہی تیز تھا- یہی وجہ ہے کی راحت اندوری کو ایک یا دو دن نہیں بلکہ انہیں صدیوں تک یاد کیا جائے گا-

یہ بھی پڑھیں: راحت اندوری کو شفیق الرحمان برق نے خراج عقیدت پیش کی

پروگرام میں تشریف لائے مہمان نے کہا راحت اندوری وہ شاعر ہے اگر ان کی کتابیں اور ان کا مطالعہ کیا جائے تو وہ اردو غزل کی ایک ڈکشنری ہے انہیں پڑھنے کے بعد انہیں کہیں بھی بھٹکنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.