ETV Bharat / city

چوروں پر لاکھ ڈاؤن کا کوئی اثر نہیں - پولیس نے موقع پر پہنچ کر

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں لاک ڈاؤن کے باوجود چور چوری کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔

چوروں پر لاکھ ڈاؤن کا کوئی اثر نہیں
چوروں پر لاکھ ڈاؤن کا کوئی اثر نہیں
author img

By

Published : May 3, 2020, 4:22 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 12:58 PM IST

صوبے کی تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا شہر اب کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے۔ انتظامیہ لاک ڈاؤن میں سختی سے عمل کروانے کے لیے مستعد ہے۔ لیکن چوروں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

گزشتہ رات دو مقاموں پر چوروں نے ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی، مگر مستعدی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے۔ پہلا واقعہ چندن نگر تھانے علاقہ کا ہے۔ یہاں ایک چور مکان میں چوری کی نیت سے رات میں داخل ہوا مگر کنبے کے لوگ جاگ گئے۔ ان لوگوں نے جب چور کو پکڑنے کی کوشش کی تو چور نے ان پر حملہ کر دیا۔ جس سے کنبے کا ایک فرد زخمی ہو گیا۔

دوسرا معاملہ شہر کے باہری علاقے ایم آر ٹین روڈ کا ہے جہاں چوروں نے ایک شراب کی دکان کو نشانہ بنایا مگر چوکیدار کے جاگنے کی وجہ سے چور چوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ یہاں بھی چوروں نے چوکیدار پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی دکانیں بند ہیں۔ اس کے باوجود شراب کی دکانوں پر مہینے میں یہ چوتھا چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ چور زیادہ تر ان شراب کی دکانوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں جو شہر کے باہر علاقوں میں ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.