ETV Bharat / city

اندور: ہسپتال کی لفٹ یکایک گرگئی، سابق وزیراعلیٰ لفٹ پر سوار تھے - صنعتی شہر اندور

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ، کانگریس کے سابق وزیر کی تیمارداری کو پہنچے تھے، ہسپتال کی لفٹ میں سوار ہوتے ہی لفٹ گرگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اندور: ہسپتال کی لفٹ یکایک گرگئی، سابق وزیراعلی کمل ناتھ لفٹ پرسوارتھے

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 9:16 PM IST

صوبہ کے صنعتی شہر اندور میں سینیئر رہنما اور سابق وزیر رام شنکر پٹیل کی طبیعت علیل ہے، وہ ڈی این ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ، پٹیل کی تیمارداری کے لیے ڈی این ایس ہسپتال پہنچے ان کے ساتھ رکن اسمبلی جیتو پٹواری، سجن سنگھ ورما اور وشال پٹیل بھی موجود تھے۔

اندور: ہسپتال کی لفٹ یکایک گرگئی، سابق وزیراعلی کمل ناتھ لفٹ پرسوارتھے

اطلاع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ جیسے ہی اپنے وزرا کے ساتھ لفٹ میں سوار ہوئے، یکایک لفٹ 10 سے 12 فٹ نیچے گر گئی حادثے کے بعد اچانک اسپتال میں افراتفری کا ماحول بن گیا، فورا حفاظتی اقدامات کیے گئے لفٹ انجینئر کو بلایا گیا اور لفٹ کو کھولا گیا تب سبھی سوار باحفاظت باہر آئے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایم سی رکن پارلیمان کے گھر پہنچی سی بی آئی

کانگریس کے صوبائی ترجمان نریندر سلوجا نے کہا کہ 'حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کی حفاظتی اقدامات میں لاپروائی برتی گئی ہے، اس معاملے کی جانچ کرانی چاہئے، تاکہ حقیقت سے سب واقف ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.