ETV Bharat / city

اندور نے صفائی و ستھرائی میں تاریخ رقم کی: شیوراج - اندور نے ملک کے 4242 شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صفائی ستھرائی میں تاریخ رقم کی

صفائی سروے 2020 میں مدھیہ پردیش کے اندور کو چوتھی مرتبہ ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر کا خطاب ملا ہے۔

Swachh Survekshan 2020 results: Indore is India's cleanest city

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 3:20 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ صفائی سروے 2020 میں اندور نے ملک کے 4242 شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صفائی ستھرائی میں تاریخ رقم کی ہے۔ اندورنے صفائی وستھرائی کے معاملے میں ملک وریاست کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔
چوہان نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اندور نے ملک وبیرون ملک میں عزت میں اضافہ کیا۔

صفائی سروے 2020 میں مدھیہ پردیش کے اندور کو چوتھی مرتبہ ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر کا خطاب ملا ہے۔ اندور نے ملک کے 4242 شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ کرشمہ شہر کی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘‘
میں اندور سمیت سبھی ملک کے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ ہم ساتھ ساتھ ایسے ہی چلیں گے اور صفائی وستھرائی کے ساتھ خوشحال مدھیہ پردیش کے خواب کی تکمیل کریں گے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ ’’اندور کوملک کا سب سے صاف وستھرا شہر کا اعزاز ملنے کے لیے بہت بہت مبارکباد۔ وزیراعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر مسٹر ہردیپ ایس پوری جی کی صفائی وستھرائی کے عزم کی تکمیل کے لیے ہم سب مدھیہ پردیش کے رہنے والے پرعزم ہیں۔نیک خواہشات کے لئے شکریہ۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.