مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں شرپسندوں نے قدیم درگاہ بھیڑیا پیر کوثر پر زائرین اور خادم کو یرغمال بنا کر مار پیٹ کی اور درگاہ بھاری نقصان پہنچایا۔ پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
درگاہ جنگل میں قائم ہے۔ اس وجہ سے اگلے دن واقعے کی خبر لوگوں کو پہنچی، جس سے اقلیتی طبقے میں سخت ناراضگی ہے حالانکہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچی اور معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کرناٹک میں آر ایس ایس بیوروکریٹس کو تربیت دے رہی ہے: کانگریس
سپریٹنڈنٹ آف پولس سورج ورما نے بتایا کہ چوکیدار تھانہ علاقے میں رہائشی علاقے سے دور جنگل میں ایک قدیم درگاہ ہے، جہاں شرپسندوں نے حملہ کر کے خادم اور زائرین کے ساتھ مارپیٹ کی اور درگاہ کو نقصان پہنچایا۔
فی الحال ہم نے نامعلوم شرپسندوں خلاف معاملہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔