مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر صنعتی شہر اندور میں 31 روز سے مسلسل مظاہرہ جاری ہے۔ پلوامہ میں گزشتہ برس ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی پہلی برسی پر احتجاجیوں نے کینڈل جلا کر اور ایک منٹ خاموش رہ کر خراج عقیدت پیش کی۔
سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے احتجاجوں کی حمایت میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی بلکہ ہاتھوں میں کینڈل جلا کر 'ہندوستان زندہ باد' اور 'شہید جوان عمر رہے' کے نعرے بھی لگائے۔