ETV Bharat / city

اجین: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام جلسہ منعقد - urdu news

پی ایف آئی کے عہدیداروں نے تنظیم کی کارگزاریوں پر روشنی ڈالی جبکہ سماجی کارکن نے حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے۔

popular front of india
popular front of india
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 7:53 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پی ایف آئی عہدیداروں نے لوگوں کی فلاح کے متعلق اپنے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اجین: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام جلسہ منعقد

اس موقع پر سماجی اور تنظیم کے کارکن نے خطاب کیا۔ پی ایف آئی کے عہدیداروں نے تنظیم کی کارگزاریوں پر روشنی ڈالی جبکہ سماجی کارکن نے حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے۔

سماجی کارکن رام سوروپ منتری نے موجودہ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی حکومت کے رابطے میں آتا ہے یا اس میں شمولیت اختیار کر لیتا ہے تو وہ بے داغ ہو جاتا ہے اور وہ اگر حکومت کے مخالف ہوتا ہے تو پھر اس کو حکومت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے صوبائی صدر کفیل رضا نے کہا کہ ہماری تنظیم معاشرے کے دبے کچلے لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم علم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔ ہماری تنظیم ہر ضرورت مند کے لئے شانہ بشانہ کام کرتی ہے وہ چاہے مہلک وبا کا دور ہو یا پھر قدرتی آفت کا وقت ہو پاپولر فرنٹ آف انڈیا عوامی خدمات ترجیحی بنیاد پر کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.