ETV Bharat / city

بس کے پلٹ جانے سے ایک شخص کی موت، 25 سے زیادہ مسافر زخمی - بس کے پلٹ جانے سے ایک شخص کی موت

روشیا گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ کچھ مسافر باہر گر گئے، جنہیں شدید چوٹیں آئیں۔ ایک مسافر کی موت ہوگئی اور 25 لوگ زخمی ہوگئے۔

ایک شخص کی موت
ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:53 PM IST

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں اندور شاہراہ پر اج روشیا گاوں کے نزدیک ایک بس کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے ایک شخص کی موت اور 25 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے دیش گاوں چوکی علاقہ میں روشیا گاوں کے نزدیک ایک تیز رفتار بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ کچھ مسافر باہر گر گئے، جنہیں سنگین چوٹیں آئیں۔ ایک مسافر کی موت ہوگئی اور 25لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بس میں پچاس سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ کچھ زخمیوں کو علاج کے لئے سناود کے سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش میں درد ناک سڑک حادثہ، 7 کی موت، 15 زخمی

کھنڈوا ضلع اسپتال کے ڈاکٹر شرد ہرنے نے بتایا کہ یہاں علاج کے لئے جتنے زخمی مسافر لائے گئے ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.