گھریلو دستکاری کو فروغ دینے کے لیے اندور میں ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہنر ہاٹ کا مقصد گھریلو دستکاروں کی دستکاری کو فروغ دینے اور انہیں روزگار سے منسلک کرنا ہے'۔
اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہنرہاٹ کا افتتاح کیا۔ ہنرہاٹ 16 فروری تک جاری رہے گا۔
دیسی دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں روزگارسے وابستہ کرنے کے لیے آئندہ پانچ برسوں میں ملک کے مخلتف مقامات پر 100 ہنر ہاٹ کے اہتمام کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، اس ضمن میں ممبئی، لکھنؤ، حیدرآباد اور چندی گڑھ میں ہنر ہاٹ کا اہتمام ہوچکا ہے، اور اب صنعتی شہر اندور میں ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آئندہ 16 فروری تک جاری رہے گا'۔