ETV Bharat / city

اندور: کورونا متاثرین میں کمی

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 18 مریض سامنے آئے۔ اس سے قبل یہاں کورونا متاثرین کی تعداد میں بے تہاشہ اضافہ ہو رہا تھا۔

author img

By

Published : May 7, 2020, 7:37 PM IST

کورونا متاثرین میں کمی
کورونا متاثرین میں کمی

اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد اتنی ہو گئی تھی کہ یہ ضلع ریاست میں سر فہرست ہو گیا تھا۔ جہاں پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل مریضوں میں اضافہ ہو رہا تھا وہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 18 مریض سامنے آئے، وہی صحت یاب ہوکر شہر کے الگ-الگ ہسپتالوں سے تقریبا 140 مریض گھر لوٹ چکے ہیں۔

کورونا متاثرین میں کمی

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جتیا نے بتایا اندور میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں میں تھوڑی کمی آئی ہے۔ یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ہم نے کل 1174 نمونہ جانچ کے لیے جمع کیے تھے اس میں سے 556 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں کورونا وائرس کے 18 نمونے مثبت آئے جبکہ 538 نمونے کی جانچ منفی آئی۔ وہی دو لوگوں کی موت بھی درج کی گئی۔ اس طرح ہمارے پاس کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1199 ہو گئی ہے، وہی مرنے والوں کی تعداد 83 پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 3138 معاملے مثبت پائے گئے ہیں، ان میں سے 185 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 30.76 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں .2.63 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 8.96 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1783 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 15267 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.