ETV Bharat / city

اندور: 'ندی میں کیمیکل ڈالنے سے علاقے کا پانی آلودہ' - اجنار ندی کا پانی آلودہ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے ماہو گاؤں میں بہنے والی اجنار ندی میں غیر قانونی طریقے سے کیمیکل کو ڈالا جارہا ہے، جس پر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ندی کا پانی زہریلا ہو جائے گا اور آنے والے دنوں میں انسان ہی نہیں جانور بھی بری طرح سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

Indore: Putting chemicals in the river will make the water toxic
اندور: ندی میں کیمیکل ڈالنے سے پانی زہریلا ہو جائے گا
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:44 PM IST

صوبے میں کورونا کا قہر ابھی پوری طرح سے ختم بھی نہیں ہوا ہے وہیں، اب صوبے کی لائف لائن کہی جانے والی نرمدہ ندی میں ملنے والی اجنار ندی کو غیر قانونی طریقے سے آلودہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

ویڈیو

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اجنار ندی سے کیمیکل باہر آ رہا ہے جس سے علاقے کا پانی آلودہ ہو گیا ہے۔

اجنار ندی صوبے کی لائف لائن کہے جانے والی نرمدا ندی میں جا کر ملتی ہے۔ صوبے کے ایک تہائی لوگ اس پانی کا استعمال کرتے ہیں۔

اجنار ندی کو زہریلا بنانے والے کے خلاف مقامی لوگوں نے کلکٹریٹ پر احتجاج کیا اور ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جو شخص ان کارگزاریوں کو انجام دے رہا ہے اس کو موجودہ حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

وہیں، ہمارے علاقے کی رکن اسمبلی اور موجودہ وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ آپ وہاں سے کہیں اور جاکر بس جائیں۔ ایک طرف تو ندیوں کو صاف ستھرا کرنے کے لیے لاکھوں روپے کے پروجیکٹ چلائے جا رہے ہیں وہیں، دوسری جانب جب اس طرح کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.