بڑ والی چوکی علاقے میں جہاں مظاہرین 22 روز سے احتجاج کر رہے ہیں وہیں اب اس علاقے کی دیواروں پر بھی مظاہرین کا غصہ نظر آنے لگا ہے۔
دیواروں پر انقلاب زندہ باد کے نعرے لکھ دیئے گئے ہیں۔ وہیں این آر سی اور سی اے اے کو لیکر جس طرح سے حادثات پیش آ رہے ہیں انہیں بھی دیواروں کے ذریعے بتایا جا رہا ہے۔ وہ چاہے شاہین باغ میں گولی چلانے کا واقعہ ہو یا پھر بھارت کے آئین کو بچانے کی تحریر 'سمودھان بچاؤ آندولن' ہو، یہ سبھی واقعات رنگوں کے ذریعہ دیواروں پر نظر آنے لگے ہیں۔