مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی قیادت والی حکومت وزیرصحت تلسی سلاوت کی سالگرہ کے موقع پر لگنے والے پوسٹر ہٹانے گئے، میو کے ملازمین کی جم کر پٹائی کر دی گئی۔
اس کے بعد وزیر صحت کے حامیوں اور میوسنپل کارپوریشن کے ملازمین کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
اندور کی میئر مالنی گور نے کہا کہ نگم ریمول دستہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو۔
اندور میر مالنی گور نے کہا کہ جس طرح سے شہر تین بار صاف ستھرے شہر کی فہرست میں آیا ہے۔ اسی طرح سے وزیراعلی بھی چاہتے ہیں کہ بینر پوسٹر سے صنعتی شہر آزاد ہو۔
میئر نے کہا کہ وزیر اعلی نے بھی ہدایت دے رکھی ہے کی ریاست کو بینر پوسٹر سے آزاد کیا جائے، جب بھی اس طرح کے معاملے ہوتے ہیں تو نگم ملازمین کی پٹائی ہو جاتی ہے۔ یہ بلکل ناقابل برداشت ہے۔