ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شیوسینا کے سابق چیف کو گولی مار کر بدمعاشوں نے ہلاک کردیا۔ مینی ممبئی کہا جانے والا صنعتی شہر اندور جہاں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا، بلکہ دن بہ دن جرائم میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ کل رات پیش آیا جب بدمعاشوں نے ڈھابے میں گھس کر صوبے کے شیوسینا کے سابق چیف رمیش ساہو کو گولی مار کر قتل کر دیا وہ یہاں اپنے کنبے کے ساتھ رہتے تھے ذرائع کے مطابق بدمعاش ڈھابے میں گھسے اور ان کی اہلیہ اور بیٹی کو قبضے میں لیا اور ساہو کو ہلاک کرکے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
اندور: افسر کے ٹھکانوں پر چھاپہ، نو لاکھ نقد اور دستاویز برآمد
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دیا ہے واضح رہے کہ صوبہ کے شیوسینا سابق چیف رمیش ساہو پر بھی کرمنل ریکارڈ درج تھے، رمیش ساہو کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔