اندور میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ یہا 1654 کورونا متاثرین ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہے۔ یہاں ایک پرائیویٹ ہسپتال کے دو ڈاکٹر اور راوزی بازار تھانہ کے پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے، وہی تھانے کے دیگر پولیس اہلکاروں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ کل ہم نے 483 نمونوں کی کورونا جانچ کی تھی جس میں 440 کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ 43 کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس طرح ہمارے پاس کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 1654 ہو گئی ہے اور 24 گھنٹے میں دو موت بھی درج کی گئی ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ کل 100 مریضوں صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے، وہی پرائیویٹ ہسپتال کے دو ڈاکٹروں کی کرونا ریپورٹ مثبت آئی ہے اور دو پولیس اہلکار جو اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ان کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ان سبھی کو معقول علاج فراہم کیا جائے گا۔