ETV Bharat / city

اندور: پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد پر تقریب کا انعقاد - first education minister of independent india

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں صوبائی کانگریس کے اقلیتی سیل نے'' پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد کے سپنوں کے بھارت"عنوان پر بحث و مباحثہ منعقد کیا۔

Ceremony on Pandit Jawaharlal Nehru and Maulana Abul Kalam Azad
پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد پر تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 5:35 PM IST

تحریک آزادی کے مجاہد اور آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو اور پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش نومبر کے دوسرے ہفتے میں آتی ہے، جس کو ملک بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ مناتا ہے۔

ویڈیو

11 نومبر کو مولانا آزاد کی یوم پیدائش یوم تعلیم کے طور پر منائی جاتی ہے، تو وہیں 14 نومبر کو پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش چلڈرن ڈے کے طور پر منائی جاتی ہے۔ ان موقعوں پر مدھیہ پردیش کانگریس اقلیتی سیل نے بھی صنعتی شہر اندور میں پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی: مولانا ابوالکلام آزاد کا نیشنلزم پر زیادہ زور تھا

اس تقریب کا عنوان تھا 'پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا آزاد کے سپنوں کا بھارت' جس میں شہر کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہر کے معزز لوگوں نے بھی شرکت کی۔ فاتح امیدوار کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر معزز لوگوں نے طلباء کو بھی خطاب کیا۔ وہیں بحث و مباحثہ کا فیصلہ کرنے والے ججوں کا اعزاز بھی کیا گیا۔ تقریب کی نظامت جہاں سید گلریز علی نے بخوبی انجام دی تو وہیں مہمانوں کا شکریہ ڈاکٹر رفیق شیخ نے ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.