ETV Bharat / city

سی اے اے کے احتجاج میں بی جے پی کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ - Bharatiya Janata Party workers and officials resign over CAA

اندور میں پریس کانفرنس کرکے اقلیتی رہنما رازق فرشی والا سمیت کھنڈوا، دیواس کے 80 سے زائد کارکنان و عہدیداران نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔

Bharatiya Janata Party workers and officials resign in Indore over CAA
بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان و عہدیداران کا سی اے اے کو لے کر اجتماعی استعفی
author img

By

Published : Jan 24, 2020, 8:08 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:01 AM IST

شہریت ترمیمی قانون بننے کے بعد سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلم کارکنان اور عہدیداران ناراض چل رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کب تک ہماری برادری کو یہ یقین دہانی کراتے رہیں گے کہ بی جے پی ان کے حقوق کی حفاظت کرےگی۔

سی اے اے کے احتجاج میں بی جے پی کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ

پریس کانفرنس کے دوران اقلیتی رہنما رازق فرشی والا نے کہا کہ 'کچھ بات تو ہوتی ہے، یوں ہی کوئی بے وفا نہیں ہوتا۔ شروعات میں تین طلاق، کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی اس کے بعد بابری مسجد کا فیصلہ، ہم نے ان مذکورہ معاملات میں کوئی ہندو مسلمان نہیں کیا۔ لیکن اب سی اے اے لاکر ہندو مسلمان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا اس ملک میں اب ہندو مسلمان کے معاملات ختم ہونے چاہییں لیکن ایک کے بعد ایک معاملات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے معیشت اور روزگار جیسے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال نہیں ہو پا رہاہے۔ ہم کب ملک کی ترقی کی بات کریں گے؟ سی اے اے، این آر سی، این پی آر جو نافذ ہونے والے ہیں، اس سے حکومت کیا چاہتی ہے؟ اب ہندو مسلمان کا قصہ ختم ہونا چاہیے'۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے استعفی دینے والوں میں اندور کے ساتھ ہی مالوہ نماڑ سے لگے علاقوں کے 80 سے زائد کارکنان اور عہدیداران شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی اب سب کی پارٹی نہیں رہی، یہاں سب کے لیے انصاف نہیں بچا، جس قانون کی ضرورت نہیں اس کی تشکیل کر دی گئی، اس سے ہم ناراض ہو کر پارٹی سے استعفی دے رہے ہیں۔

Intro:بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدے داروں ،کارکنوں کا اجتماعی اسیفہBody:مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مال وہ اور ني ما ڈ کے عہدیدار رو اور کارکنوں کا اجتماعی استعفے
اندور : شہری ترمیم قانون بننے کے بعد سے ہی بھارتی جنتا پارٹی کے مسلم کارکنوں اور عہدیداروں ناراض چل رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم کب تک ہماری برادری کو یہ یقین دہی کرتے رہیں گے کہ بھارتی اندھا پارٹی ان کے حقوق کی حفاظت کریگی
شروعات میں تین طلاق فر 370 اس کے بعد بابری مسجد اور اب یہ شہری ترمیم قانون، این آر سی اور ان پی آر کو لیکر کر ہم برادر کوجواب نہیں دے پارہے ہم
اس ملک میں اب ہندو مسلم کے معاملے ختم ہونا چاہیے لیکن ایک کے بعد ایک معاملات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے معشیت اور روزگار جیسے سے اہم مدوں پرتبادلہ خیال نہیں ہو پا رہا
بھارتیہ جنتا پارٹی سے استعفی دینے والوں میں اندور کے ساتھ ہی مالوہ نماڑ سے لگے علاقوں کے ۸۰ کارکنوں اور عہدیداروں نے استعما دیا ہے ان کا کہنا ہے کی بھاجپا اب سب کی پارٹی نہیں رہی یہاں سب کے لئے انصاف نہیں بچا جس قانون کی ضرورت نہیں اس کی تشکیل کر دی اسے ہم ناراض ہو کر پارٹی سے استعفی دے Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 5:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.