اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا بحران کے بعد بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر روزگار کے مواقع فراہم کرانے کے لیے خود کفیل بھارت مہم AatmaNirbhar Bharat کے پیش نظر سماجی تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی Social organization Sunni Welfare Committee نے صاف صفائی سے متعلق مصنوعات بازار میں پیش کی۔
ملک میں کورونا بحران کے بعد بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، بے روزگاروں کو روزگار دینے کے لیے ریاست مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی آگے آئی ہے، تنظیم نے صنعتی شہر اندور میں ایسے پروڈکٹ تیار کیے ہیں، جن کی قیمت بازار کے مقابلے بہت ہی کم ہے، ان مصنوعات کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تنظیم نے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں بے بے روزگار نوجوانوں کو چیریٹی پروڈکٹ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔
- مزید پڑھیں: Talash E Joher Program in Madhya Pradesh: نئے تخلیق کاروں کے لیے 'تلاش جوہر' پروگرام کی شروعات
اس موقع پر شہر کے معزز حضرات بھی شریک ہوئے، اس موقع پر اندور کے شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کہا کہ 'ہمیں مثبت خیال رکھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کو پہچانا چاہئے تبھی کامیابی ممکن ہے، ہمارے ملک میں جمہوری نظام ہے، جہاں سیاسی سرگرمیاں پیش آتی ہے ان سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ مثبت خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہم کاروبار کو بخوبی انجام تک پہنچاسکیں، مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے 'خودکفیل بھارت مہم' کو تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کے ساتھ کاروبار سے جڑکر بےروزگار نوجوانوں کو تقویت ملے گی اور روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔