ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک ٹیچر نے اپنی محنت اور انتھک کوششوں سے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
ضلع کے رہنے والے ٹیچر راج نارائن راجوریا ریاضی (میتھس) کے مضمون کو سہل بنانے کی کوشش میں تقریباً پچیس برسوں سے لگے تھے، اور اس مشکل سمجھے جانے والے مضمون کو سہل بنا کر پیش کرنے کے لیے انہوں نے دو کتا بیں' بھارتی گیان وگیان' اور ' مزیدار گائے' نامی کتاب بھی تصنیف دی ہیں۔
راجوریا کے تعلق سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ علم ریاضی کو سہل بنانے کے لیے انہوں نے ہر طرح کی تدابیر اختیار کی ہیں، اور بہت حد تک انہیں کامیابی بھی ملی ہے۔
راجوریا گھروں سے نکلنے والے کچڑوں سے لکڑی، کارٹ، پلاسٹک جیسی چیزوں کے ذریعے بھی علم ریاضی کو سمجھنے اور اسے آ سان بنانے کی نئی نئی تراکیب تلاش کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے ریاضی کو آسان بنانے کے لئے ایسی سینکڑوں ترکیبیں بھی نکالی ہیں جس سے بچے آسانی سے ریاضی سیکھ لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ راجوریا نے 'اورا گامی تکنیک' کے ذریعے بھی ریاضی کو آسان بنانے کی کو ششیں کی ہیں جس میں انہیں بہت حد تک کامیابی بھی ملی۔
'اورا گامی' ایک ایسی تکنیک ہے جس میں کاغذ کے ٹکڑوں کے ذریعے مختلف قسم کے' اونرنا مینٹس' تیار کیا جاتا ہے، جو آپس میں مل کر ایک الگ قسم کے نقشے بنتے ہیں، جس کے ذریعے بچے آسانی سے ریاضی اور اسکی تکنیک کو سیکھ لیتے ہیں۔
حکومت ہند نے بھی راجوریا کی ان خوبیوں اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے متعدد اعلی انعامات سے نوازا ہے۔