ETV Bharat / city

اندور: کرونا کے چار مفرور متاثرین گرفتار - چاروں افراد

ریاست مدھیہ پردیش کے سرائے چھولا پولیس اسٹیشن نے مورینا میں اندور سے فرار ہونے والے کورونا کے 4 مریضوں کو گرفتار کیا ہے۔

اندور: چار مفرور متاثرین گرفتار
اندور: چار مفرور متاثرین گرفتار
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 1:36 PM IST

ذرائع کے مطابق یہ سبھی کورونا وائرس متاثرین ٹرک میں چھپے ہوئے تھے، پولیس نے ان چاروں افراد کے ساتھ ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اندور: چار مفرور متاثرین گرفتار

پولیس کے مطابق ان مریضوں میں سے 2 کی اطلاعات پہلے ہی مثبت آچکی ہیں۔ تاہم اب 6 کا نمونہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیجا جائے گا۔

پولیس نے ان چاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، اب ان کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

اندور سے فرار ہونے والے 4 مثبت مریضوں تعلق سے ریاست بھر کی پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

مورینا کے سرائے چھولا پولیس اسٹیشن انچارج یوگیندر یادو کو اطلاع ملی کہ 4 کورونا مریض اندور سے فرار ہوگئے ہیں۔

یہ لوگ ایک گاڑی سے دہلی کی طرف جارہے تھے، قومی شاہراہ چیکنگ پوائنٹ پر چمبل راج گھاٹ کے قریب راجستھان اور مدھیہ پردیش کی سرحد پر بنی الا بیلی چوکی پر چیکنگ پوائنٹ لگا یا گیا وہاں کیلے سے بھرا ایک ٹرک ڈھول پور کی طرف جارہا تھا۔

جب ٹرک کو چیک کیا گیا تو اندور سے بھاگنے والے 4 مریضوں کو یہاں سے پکڑ لیا گیا ، ٹرک ڈرائیور سمیت ان سبھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے محکمہ صحت کو آگاہ کیا جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے سبھی کو ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ، جہاں سےان سب کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.