چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات صحت بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ 2673 جانچ نمونوں میں 179 متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد 10,191 سے بڑھکر 10,370 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں کل ایک کی موت درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 346 متاثرین کی موت کو اب تک سرکاری طورپر درج کیا گیا ہے۔ اب تک کل 1,83,537 نمونے جانچے گئے ہیں۔
دوسری جانب راحت کی خبر ہے کہ اب تک 6747 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر چھٹی دی جاچکی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 3277 ہے۔ وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 5902 مشتبہ افراد کو ٹھیک ہونے پر چھوڑا جا چکا ہے۔