اس ورکشاپ میں تعلیم اور پیشہ وارانہ ترقی کے مختلف پہلووں بشمول سائنٹفک انٹی گریٹی،پریزنٹیشن اسکلس،کیرئیر،فیلوشپ مواقع اور پینل مباحثہ پر مشتمل تھا۔
اس ورکشاپ میں پی ایچ ڈی کے طلبہ،ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ ڈاکٹرل فیلوز نے شرکت کی جو سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
پروفیسر بی ایس مورتی ڈائرکٹر آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے بہتر پی ایچ ڈی کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے تحقیق کے لئے جذبہ کو پروان چڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا اور شرکا پر زوردیا کہ وہ اہم بنیادی باتوں پرتوجہ دیں۔ انہوں نے بین الاقوامی سرکردہ جرنلس میں تحقیقی مقالوں کی اشاعت کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ کم از کم ایک مقالہ بھارتی جرنل میں بھی شائع کیاجانا چاہئے۔انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
حیدرآباد یونیورسٹی ، ایک سینٹرل یونیورسٹی جو پارلیمنٹ کے ایکٹ (1974) کے ذریعہ قائم کی گئی ہے ،مذکورہ یونیورسٹی جو گچی بولی حیدرآباد میں واقع ہے۔
یونیورسٹی،بھارت میں اعلی تعلیم کے ایک بڑے اداروں میں بڑے پیمانے پر پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لئے وقف ہے اور یہ تحقیق میں اور اس کی ممتاز فیکلٹی کے لئے وسیع پیمانے پر جانی جاتی ہے۔
یونیورسٹی نے اعلی معیار کی تعلیمی تربیت فراہم کرنے کے لئے بہت ساکھ قائم کی ہے، اور اسے متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے پروگرامز میں داخلوں کے لیے اہلیت ٹیسٹ کو کامیاب کرنا ہوتا ہے، مذکورہ یونیورسٹی میں ایم اے اردو کا شعبہ بھی ہے جہاں سے ملک کے متعدد ذہین طلبا نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔