ETV Bharat / city

گریٹر حیدرآباد میں کورونا - تلنگانہ میں حیدرآباد سے زیادہ متاثر

ریاست تلنگانہ کےگریٹر حیدرآباد میں کووڈ-19 کے زیادہ کیسز پائے جانے کے بعد انتظامیہ چوکس ہوگئی ہے۔

گریٹر حیدرآباد میں کورونا
گریٹر حیدرآباد میں کورونا
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 9:02 PM IST

ریاستی حکومت اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد کے ساتھ گریٹر حیدرآباد کے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔

گریٹر حیدرآباد میں کوویڈ- 19 معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس ضمن میں حکومت وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکمت عملی کے ساتھ ریاست کے دارالحکومت پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

منگل کے روز بلدیہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ اور وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے عہدیداروں سے ملاقات میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

راما راؤ، جو اپنے والد کے چندر شیکھر راؤ کی سربراہی میں حکومت میں نمبر دو سمجھے جاتے ہیں ، وزیرصحت راجندر نے چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ایم مہندر ریڈی ، پرنسپل سیکریٹری صحت، شانتی کماری اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ریاست میں زیر علاج 472 کوویڈ- 19 مریضوں میں سے 216 جی ایچ ایم سی سے ہیں۔ ریاست میں ہونے والی 17 اموات میں سے ، جی ایچ ایم سی میں 10 اموات ہوئی ہیں۔

پیر کے روز پرانے شہر حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد متاثرپائے گئے۔ اس خاندان کے ایک فرد کی موت کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت نکلا۔

چونکہ 60 سالہ شخص کو اس کے ٹیسٹ کے نتائج کا پتہ چلنے سے پہلے ہی دفن کردیا گیا تھا ، لہذا صحت کے حکام نے متوفی کو غسل دینے والے اور اس کے ساتھ 26 دیگر افراد کو کورنٹین کردیا گیا ہے۔

بھوانی نگر میں ایک ہی خاندان کے اتنے معاملات کی اطلاع کے ساتھ ، پولیس نے متعدد گلیوں کو سیل کردیا اور مشتبہ علامات والے لوگوں کی اسکریننگ کے لئے گھر گھر سروے شروع کیا۔

صحت کے حکام نے ریاست بھر میں 246 کنٹینمنٹ مراکز بنائے ہیں اور ان میں سے 126 مراکز جی ایچ ایم سی حدود میں ہیں۔

محکمہ صحت کے میڈیکل بلیٹن نے کہا۔"ضلع حیدرآباد ایک اعلی توجہ کا حامل علاقہ ہے۔ جی ایچ ایم سی علاقوں میں مضبوط کنٹینمنٹ شروع کی جارہی ہے۔ جی ایچ ایم سی علاقوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک خصوصی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے 30 حلقوں کے لیے ، سینئر ڈاکٹرز کی نشاندہی کی جارہی ہے اور ڈی ایم ایچ او (ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر) کے اختیارات دئے گئے ہیں تاکہ فوری کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے ، "

وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے پیر کو عہدیداروں کو جی ایچ ایم سی پر زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان سے زون بنانے اور ہر زون کے لئے ایک خصوصی افسر مقرر کرنے کو کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.