تلنگانہ کے وزیر بلدیہ و نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران غریب خاندانوں کی مدد کے لئے منگل کو 74 لاکھ بینک کھاتوں میں فی کس 1500 روپئے جمع کئے گئے۔
مذکورہ وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے 1,112 کروڑ روپئے بینکوں کو منتقل کئے گئے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سفید راشن کارڈ گیرندوں کو فی کس 1500 روپئے نقد اور 12 کیلو چاول دیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اس پروگرام پر حکومت 2500 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ 76 لاکھ راشن کارڈ گیرندوں میں چاول کی تقسیم کا 86 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔
کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ تین لاکھ ٹن چاول کامیابی کے ساتھ تقسیم کیا جاچکا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے چاول کی تقسیم پر وزیر سیول سپلائز اور سیول سپلائز کارپوریشن کے چیرمین ستیہ نارائنا ریڈی کی ستائش کی۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں 1.03 کروڑ خاندان ہیں جن کے منجملہ 76.67 خاندانوں کے پاس سفید راشن کارڈز ہیں۔