گورنر نے تیزی کے ساتھ ٹیکہ اندازی کا عمل جاری رکھنے پر ریاستی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ملک کے ہر شہری کو کورونا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ گورنر نے ریاست کے سرکاری اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری کی حکومت سے خواہش کی۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ اب بیرونی ممالک کو مچھلیاں برآمد کرنے کے موقف میں
انہوں نے ریاست میں گورنر کے عہدہ کے دو سال کی تکمیل اور تیسری سال میں داخل ہونے کے موقع پر راج بھون میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایک کتاب کی رسم اجرا بھی انجام دی۔ گورنر نے اپنی کتاب کو اپنی ماں کے نام معنون کیا جو حال ہی میں چل بسیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے اداروں سے پرانے لیب ٹاپس کو حاصل کرتے ہوئے یہ لیپ ٹاپس غریب بچوں کو فراہم کئے جائیں گے۔
یو این آئی