ETV Bharat / city

'کورونا کے بہانے روزانہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ'

حالیہ دنوں پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کورونا کے بہانے روزانہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ: اتم کمار ریڈی

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 6:40 PM IST

صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمار ریڈی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ’’غیر انسانی رویہ‘‘ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی عوام بے روزگار ہو گئی ہے، ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہے اور ایسے ایام میں پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کی اے آئی سی سی کی اپیل پر ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد منڈل مستقر میں منعقدہ احتجاجی پروگرام کے موقع پر تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں کورونا کی صورتحال کی وجہ سے عوامی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے۔‘‘

انہوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’کورونا کی صورتحال کے دوران پیٹرول کی قیمت کا جائزہ لینے کے بہانے روزانہ اضافہ کرتے کرتے گزشتہ 20دنوں میں 8روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں بیرل پٹرول کی قیمت 39ڈالر تک آ پہنچنے کے باوجود بی جے پی حکومت عوام کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’’حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لاتے ہوئے عوام کے مالی بوجھ کو کم کرے۔‘‘

اتم کمار ریڈی نے نریندرمودی اور چندرشیکھرراؤ حکومتوں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’زائد اکسائز ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی جانب سے صبح 11 بجے سے 12 بجے تک یہ احتجاجی مظاہرے منڈل مستقر میں تحصیل آفس اور ٹاونٔز میں بلدیہ کے سامنے کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.