انہوں نےمزید بتایا کہ قومی کونسل اردو کو ڈیجٹلائزیشن اور کرئیٹیوٹی کے ذریعے نئی توانائی دینے کا عزم رکھتی ہے اور اس کیلئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ اردو عوام کو جوڑنے والی واحد زبان ہے اس زبان کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کوشاں ہے۔
ڈاکٹر شاہد اختر نے کہا کہ تلنگانہ میں بنیادی سطح پر اردو زبان کے فروغ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے ریاست کے اردو مدارس و کالجز میں اساتذہ کے عدم تقررات کی وجہ سے اردو زبان فروغ نہیں پا رہی ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ کونسل ریاست تلنگانہ میں اردو کو فروغ دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور حیدرآباد کو اردو کے ماڈل کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔