ETV Bharat / city

یونائیٹیڈ مسلم فورم نے ایم آئی ایم کی حمایت کا اعلان کیا - ایم آئی ایم

یونائیٹیڈ مسلم فورم نے نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایم آئی ایم
author img

By

Published : Mar 20, 2019, 8:21 PM IST

یونائیٹیڈ مسلم فورم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور ہلاک ہونے والے کے لیے دعا مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحتیابی کی بھی دعا کی گئی۔

فورم کا اجلاس صدر مولانا محمد رحیم الدین انصاری کی صدارت میں تعمیر ملت کے صدر دفتر مدینہ منشن نارائن گوڑہ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ فورم کے جنرل سکریٹری سید منیر الدین احمد مختار کے مطابق نیوزی لینڈ کے واقعہ پر اجلاس نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اجلاس نے اس واقعہ پر حکومت نیوزی لینڈ اور اس ملک کے عوام کے اظہار رنج اورمتاثرین کے تئیں جذبے ہمدردی کی ستائش کی۔

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں قرآن کریم کی تلاوت، ترجمہ وواقعہ پر بشمول وزیر اعظم وجمیع ارکان پارلیمنٹ کا مسلمانوں ومتأثرین کو دے گئے دلاسے کا خیر مقدم کیا، فورم کے اجلاس میں نیوزی لینڈ واقعہ کے شہداء اور لواحقین کے لیے معتمد صدر مجلس علمائے دکن مولانا سید شاہ قبول بادشاہ شطاری نے رقت انگیز دعا کی۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے انتخابات، ریاستی ومرکزی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک کے موجودہ حالات کو انتہائی نامساعدہ قرار دیتے ہوئے ایک سیکولر وکارکرد حکومت کی توقع کی گئی۔ اجلاس نے حیدرآباد پارلیمانی نشست سے مجلس اتحاد المسلمین کی تائید کا اعلان کیا۔

قوم وملت کے تئیں صدر مجلس ورکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ فورم کے رفقاء نے حیدرآباد کے عوام سے مجلس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی، ریاست تلنگانہ کے ما بقیہ سولہ پارلیمانی حلقوں سے فورم نے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی تائید کا اعلان کیا۔ اجلاس کا اختتام مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم کی دعا پر ہوا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.