ETV Bharat / city

'ٹی آرایس حکومت نے بہبودی کے اقدامات کیے' - اردو نیوز تلنگانہ

ستیہ وتی راٹھوڑنے ورنگل کارپوریشن کے 44ویں ڈیویثرن میں پارٹی امیدوار سری دیوی کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ستیہ وتی راتھوڑ نے ٹی آرایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

'ٹی آرایس حکومت نے بہبودی کے اقدامات کیے'

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 2:08 PM IST

تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راٹھوڑ نے گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

انہوں نے کارپوریشن کے 44ویں ڈیویثرن میں پارٹی امیدوار سری دیوی کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ستیہ وتی راتھوڑ نے ٹی آرایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں کسی وظیفہ حاصل کرنے والے کی موت پر اس کی جگہ دوسرے کو وظیفہ دیاجاتا تھا تاہم تلنگانہ حکومت نے اس نظیر کو ختم کرتے ہوئے تمام اہلیت رکھنے والوں کو وظیفہ کی فراہمی کے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلیانا لکشمی اسکیم کے ذریعہ غریب لڑکی کی شادی پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپئے دیئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی رعیتوبندھو اور رعیتو بیمہ اسکیم کے ذریعہ کسانوں کو بادشاہ بنانے کا کام بھی حکومت نے کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قبل ازیں دن کے وقت زرعی مقصد کے لئے بجلی کی سپلائی نہیں ہوتی تھی تاہم تلنگانہ حکومت نے زرعی مقصد کیلئے 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کے اقدامات کئے ہیں۔

ریاست میں قبل ازیں 24لاکھ ایکڑ اراضی پر ہی کاشت کی جاتی تھی تاہم وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قابل قیادت کے نتیجہ میں ریاست میں 30لاکھ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی 57برس کی عمر کی تکمیل کرنے والوں کو حکومت وظیفہ فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.