تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے آتماکور ایس پولیس اسٹیشن کے روبرو راموجی تانڈہ کے آدیواسیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ چوری کے ایک معاملہ میں شبہ کی بنیاد پر ویراشیکھرنام کے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن لے جاکر پولیس نے شدید طریقے سے پٹائی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب پولیس اسٹیشن میں ویراشیکھر کو شدید طریقے سے زدوکوب کیا گیا۔
ان قبائلیوں نے زخمی ویراشیکھر کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ دوسری طرف پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نوجوان اچانک پولیس اسٹیشن میں گرپڑا۔ اس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
مظاہرین نے اس واقعہ کے ذمہ دار سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
یواین آئی