مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات و تشدد نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں لوگ فسادات سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کسی شخص کا گھر جلادیا گیا ہے تو کسی کی دکان۔ کئی افراد بے روز گارہوگئے ہیں۔
اور اب شر پسند عناصر حیدرآباد شہر کی پر امن فضا خراب کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ دہلی کے بعد حیدرآباد اگلا نشانہ ہے۔
اس ضمن میں پولیس نے کسی بھی امن و سلامتی کی بگاڑنے کے فون کال موصول ہونے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار آئی پی ایس نے ٹویٹ کیا”وقت آگیا ہے کہ ہم حیدرآباد کے لئے اپنی محبت کااظہار کریں۔ واٹس ایپ پر غلط خبریں نہ پھیلائیں۔ انسانی دشمن افواہیں اورجھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ حیدرآباد کی طاقت یہاں کی گنگا جمنی تہذیب ہے۔“ یہ افواہیں پھیلتے ہی انٹلی جنس عملہ چوکس ہوگیااور ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انجنی کمار نے ٹویت میں کہا کہ جھوٹی خبر پھیلانے والی بنیاد ٹریس، کرلی گئی ہے اور بہت جلد ہی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔انجنی کمار نے سنسنی پھیلانے والے مسیجز کو فارورڈ کرنے سے بچنے کی اپیل کی۔