ETV Bharat / city

تین ریاستیں’ہر گھرمیں نل‘ کانشانہ حاصل کرلیں گی

گوا نے گذشتہ ہفتے جل جیون مشن کے تحت اپنے تمام دیہی خاندانوں کو ’ہر گھر میں نل سے پانی‘ فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرکے پہلی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

target
target
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:25 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے جل جیون مشن کے تحت ’ہر گھر میں نل سے پانی‘ پہنچانے کے خواب کو مزید تین ریاستیں جلد ہی شرمندہ تعبیر کرنے کی حالت میں پہنچ چکی ہیں، جن میں تلنگانہ جلد ہی مشن کا 100 فیصد نشانہ حاصل کرنے والی ملک کی دوسری ریاست بن جائے گا۔

گوا نے گذشتہ ہفتے جل جیون مشن کے تحت اپنے تمام دیہی خاندانوں کو ’ہر گھر میں نل سے پانی‘ فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرکے پہلی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس سلسلے میں تلنگانہ 98 فیصد سے زیادہ گھروں کو نل سے پانی مہیا کرنے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ پڈوچیری نے 87 فیصد سے زیادہ اور گجرات نے 80 فیصد سے زیادہ کا نشانہ حاصل کیا ہے۔

مشن کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران اب تک 2.38 کروڑ دیہی خاندانوں کو نل سے پانی فراہم کیا جاچکا ہے۔ اس اسکیم کی توجہ دیہی خواتین اور بچوں پر زیادہ ہے اور اس کے تحت مہم چلاکر ان کو صاف پانی مہیا کرانا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کے بحران کا سب سے زیادہ دیہی خواتین کوسامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر جل جیون مشن کے تحت ہر گھر کو نل سے پانی پہنچایا جاتا ہے تو اس سے دیہی علاقوں کی خواتین کی زندگی میں سب سے بڑی بہتری اور سب سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.