ریاست تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں تیندوے کی تلاش کا کام شدت کے ساتھ جاری ہے جس نے گزشتہ روز مقامی لوگوں کو کافی زیادہ پریشان کیا تھا۔
اس جنگلی جانور کو پکڑنے کے لیے ورنگل ضلع سے خصوصی ٹیم لائی گئی جس نے جنگلاتی علاقوں کا معائنہ کیا۔
اس ٹیم کے ارکان نے مقامی افراد سے تفصیلات بھی حاصل کیں، مقامی افراد نے اس ٹیم کے ارکان کو بتایا کہ گذشتہ شب اس تیندوے نے ایک شخص پر حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔
اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
اس ٹیم کے ارکان نے میڈیا کو بتایا کہ اس تیندوے کے پنجوں کے نشانوں کی نشاندہی کا کام کیا جارہا ہے۔
ضلع کے وانی نگر علاقہ میں کل رات 10 بجے پھر یہ تیندوا نظر آیا تھا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مسلسل کئی گھنٹوں سے اسے پکڑنے کی کوششیں کیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تیندوا ہجوم کو دیکھ اچانک حملہ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ اس دوران ایک نوجوان معمولی زخمی ہوگیا ہے جبکہ ایک صحافی تیندوے کے حملے سے محفوظ رہے۔