ETV Bharat / city

Tensions Over BJP Rally: حیدرآباد میں بی جے پی احتجاج کے دوران حالات کشیدہ

تلنگانہ اسمبلی سے بی جے پی کے تین ارکان کو معطل کئے جانے کے خلاف شہر حیدرآباد کے یوسف گوڑہ میں بی جے پی کارکنوں کے احتجاج سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ Tensions Over BJP Rally

حیدرآباد:بی جے پی احتجاج کے دوران حالات کشیدہ

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 1:33 PM IST

تلنگانہ اسمبلی سے بی جے پی کے تین ارکان کو معطل کئے جانے کے خلاف شہر حیدرآباد کے یوسف گوڑہ میں زعفرانی جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں کے احتجاج سے صورتحال کچھ دیر کیلئے کشیدہ ہوگئی۔Three BJP MLAs suspended from Telangana assembly

ان احتجاجی لیڈروں اور کارکنوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے پتلے کوسڑک پر نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس کی مخالفت حکمران جماعت ٹی آرایس کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے کی۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں میں بحث وتکرار ہوگئی۔دونوں پارٹی کے لوگوں پر ایک دوسرے کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی جس نے ان دونوں جماعتوں کے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تاہم صورتحال کو بے قابوہوتا دیکھ کر پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ کیونکہ بی جے پی کے احتجاجیوں نے سڑک پر بیٹھ کردھرنا دینا شروع کردیا اور حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

اس احتجاج کے نتیجہ میں یوسف گوڑہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر بی جے پی کی خواتین لیڈروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس کے رویہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ یوم خواتین کے موقع پر پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا ہے جو بالکل نامناسب ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس کے کارکنوں اور لیڈروں نے ہسٹری شیٹرس کی طرح رویہ اختیا ر کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.