ETV Bharat / city

تیلگو اداکار اللو ارجن نے 1.25کروڑ روپے راحتی فنڈ میں دینے کا کیا اعلان - راحتی فنڈ

ایک ویڈیو جاری کرکے ٹالی وڈ کے سپر اسٹار نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کیرالہ کے لئے راحت فنڈ میں رقم فراہم کرنے کی بات کہی، اس کے قبل بھی دیگر کئی تیلگو اسٹار نے بھی راحتی فنڈ میں امداد کا اعلان کیا ہے۔

telugu
telugu
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 7:25 PM IST

تیلگو اسٹار اللو ارجن نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کیرالہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے خلاف جنگ کے لئے 1.25 کروڑ روپئے کا تعاون کیا ہے۔

اداکار نے یہ اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ کیا۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ کووڈ 19 نے دنیا کو اپنی ذد میں لے لیا ہے اور ہماری روز مرہ کی زندگی کو تبدیل کردیا ہے لیکن اس وبا کے باوجود ڈاکٹر، نرس، پولیس اور دیگر کئی شعبوں میں کام کرنے والے لوگوں نے بہترین خدمات انجام دی ہے۔

تیلگو اداکار اللو ارجن نے 1.25کروڑ روپے راحتی فنڈ میں دینے کا کیا اعلان

ان سے متاثرہوکر، وہ اپنا کام بھی انجام دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "پوری عاجزی کے ساتھ، میں آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کیرالہ کے لوگوں کے لئے 1.25 کروڑ روپئے کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔''

یک ویڈیو جاری کر سپر اسٹار نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کیرالہ کے لئے راحت فنڈ میں رقم فراہم کرنے کی بات کہی

انہوں نے عوام سے حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور تنہائی پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

واضح ہو کہ اس کے قبل اللو ارجن کے چچا اور سپر اسٹار پون کلیان اور انکے کزن رام چرن نے بھی کوویڈ 19 کے مدنظر حکومت کے امدادی فنڈ میں رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.