پیر کے روز ہوئی سماعت میں عدالت نے حکومت سے پوچھا کہ آیا وہ آر ٹی سی یونین تنظیوں کی جانب سے کیے گئے چار مطالبات کو پورا کرنے کے لیے 47 کروڑ روپئے دے سکتے ہیں۔؟ اس پر حکومت کو اج جواب دینا ہے۔
اس کے علاوہ یونین تنظیوں نے عدالت میں دلیل پیش کی کہ آر ٹی سی کو چار کروڑ روپے کے بقایہ جات ہیں، جسے حکومت اور جی ایچ ایم سی کو ادا کرنے ہیں۔
حکومت کو آج اس سلسلے میں اپنا موقف پیش کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ یونین تنظیموں کی یہ دلیل سچ ہے یا نہیں، دوسری جانب ستمبر کی تنخواہوں کو جاری کرنے دی گئی آر ٹی سی یونین کی عرضی پر بھی آج سماعت ہوگی۔