ETV Bharat / city

ریجنل پاسپورٹ دفترکواقلیتی کمیشن کا نوٹس

author img

By

Published : Sep 6, 2019, 11:40 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:19 PM IST

تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل رہنے کے باوجود ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد اور تمام پاسپورٹ سیوا مراکز کے سائن بورڈس پر اردو کے ندارد رہنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

ریجنل پاسپورٹ دفترکواقلیتی کمیشن کی نوٹس

ریاست تلنگانہ میں ایک درخواست گزار کی شکایت پر اقلیتی کمیشن نے ریجنل پاسپورٹ آفس کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔
درخواست گزار نے کمیشن کو اس بات سے مطلع کروایا کہ پاسپورٹ مراکز پر آویزاں سائن بورڈز سے اردو ندارد ہے اور اس سے لسانی عصبیت ظاہر ہوتی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ اردو زبان کا بھارت سے نہ صرف تعلق ہے بلکہ بلا لحاظ مذہب و ملت اردو زبان ریاست تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کا ایک حصہ ہے۔
حکومت تلنگانہ نے اردو زبان کو ریاست کی دوسری زبان کا درجہ دیا ہے، جس کے تحت گزشتہ برس مختلف محکمہ جات، دفتر وزیر اعلی، اسمبلی،ڈی جی پی آفس،پولیس کمشنریٹ اور ضلع کلکٹریٹس میں اردو آفیسرس کا تقرر عمل میں لایاگیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.