ETV Bharat / city

Road Accident: جرمنی میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کا طالب علم ہلاک - سڑک حادثہ میں طالب علم کی ہوئی موت

ریا ست تلنگانہ کے ایک طالب علم کی جرمنی میں سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ جس کے بعد اہل خانہ پرغم و اندوہ کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ Nagarkurnool Student Dies in Road Accident in Germany

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 2:14 PM IST

جرمنی میں پیش آئے کارحادثہ میں تلنگانہ کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت ناگرکرنول ضلع کے 27سالہ امرسنگھ کے طورپر کی گئی ہے جواعلی تعلیم کے لئے جرمنی گیا تھا۔ Nagarkurnool Student Dies in Road Accident in Germany

تاخیر سے ملی اطلاع کے مطابق اس ماہ کی 13تاریخ کو یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ امرسنگھ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔عہدیداروں نے بدھ کی شب اس کے ارکان خاندان کو فون کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور سارے علاقہ میں سوگ کی کیفیت دیکھی گئی۔

اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی رکن اسمبلی بالاراجو نے امرسنگھ کے مکان پہنچ کر اس کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا اور امرسنگھ کی لاش کی ضلع میں اس نوجوان کے آبائی مقام اکارا منتقلی کے انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.