ETV Bharat / city

تلنگانہ اب بیرونی ممالک کو مچھلیاں برآمد کرنے کے موقف میں - تلنگانہ حکومت

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ ریاست اب مچھلیوں کو درآمد کرنے کی صورتحال سے نکل کر بیرونی ممالک برآمد کرنے کے موقف میں پہنچ چکی ہے۔

’تلنگانہ اب بیرونی ممالک کو مچھلیاں برآمد کرنے کے موقف میں‘

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:46 PM IST

ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کی مچھلیوں کی ملک بھر میں طلب میں بڑے پیمانہ پر اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے کابینی رفیق وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کے ساتھ ضلع سدی پیٹ کے رنگانائک ساگر میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑا۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس اسکیم پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے جس کے تحت تالابوں میں مچھلیوں کو چھوڑتے ہوئے ان کی تعداد میں اضافہ کیاجارہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ریاست کے ماہی گیروں کی مدد کرنا اور ان کے روایتی پیشہ کے سلسلہ میں تعاون کرنا ہے۔ ان مچھلیوں کو بعد ازاں تلنگانہ کی ضرورت کی تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کو فروخت کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: انتظامیہ کی جانب سے یونٹی ریلی کو نکالنے کی اجازت نہیں ملی

ان دونوں وزرا نے مچھلیوں کے ساتھ ساتھ جھینگوں کو بھی اس تالاب میں چھوڑا۔اس موقع پر وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ ریاست بھر میں 93کروڑچھوٹی مچھلیوں کو مختلف تالابوں میں چھوڑا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.