اس موقع پر سرکاری وکیل نے واضح کیا کہ ورکرس کی ہڑتال قانون کے خلاف ہے۔حکومت کی جانب سے اس مسئلہ پر حلف نامہ داخل کیا گیا تاہم عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس مسئلہ پر پیش کردہ جوابی حلف نامہ غیر واضح ہے۔آرٹی سی کی مسلمہ تنظیموں، جے اے سی نے عدالت سے خواہش کی کہ ان کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے 10دن کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ اس ماہ کی 15تاریخ تک ورکرس کی تنظیموں کی جانب سے مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔جس کے بعد عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تلنگانہ ہائی کورٹ نے آر ٹی سی ورکرزہڑتال کی سماعت ملتوی کردی - high court extendded hearing date of rtc strike case
تلنگانہ آرٹی سی ورکرز کی ہڑتال کے مسئلہ پر داخل کردہ عرضی کی سماعت تلنگانہ ہائی کورٹ میں ملتوی ہوگئی۔ اس مسئلہ پر عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو دشواریوں سے بچانے کے لئے مناسب متبادل انتظامات کرے۔