ETV Bharat / city

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں چار ہلاک، دو زخمی

حادثہ ضلع کے کورٹلہ منڈل کے وینکٹ پور کے قریب گزشتہ شب اُس وقت پیش آیا جب جگتیال سے کورٹلہ جانے والی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار وینکٹ پور کے قریب ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

road accident
road accident
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 12:07 PM IST

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کورٹلہ منڈل کے وینکٹ پور کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب جگتیال سے کورٹلہ جانے والی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار وینکٹ پور کے قریب ایک ٹھہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ 30سالہ جی لتا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 29 سالہ رما دیوی اور اس کے چار ماہ کے بچہ نے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق ضلع کے ملاپور منڈل کا رہنے والا سرینواس اپنے بہنوئی چندرا موہن کو جگتیال چھوڑنے کے لئے بس اسٹینڈ پہنچا کیونکہ اس کا بہنوئی دبئی جارہا تھا۔ سرینواس کی بیوی لتا اور ان کے بچے سروجن و سریشا کے ساتھ ساتھ چندرا موہن کی بیوی رما دیوی اور اس کے بچے شروتی و چرن بھی کار میں جگتیال جارہے تھے۔

سرینواس کو بس اسٹینڈ چھوڑنے کے بعد وہ ملاپور واپس ہورہے تھے کہ سرینواس نے کار کا توازن کھودیا اور کار سڑک کے کنارے ٹھری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی کیونکہ کار کا ایک ٹائر پھٹ پڑا تھا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ لتا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ رما دیوی اور چرن کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ شروتی، سروجن اور سریشا کو کریم نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.