ETV Bharat / city

جنگ سائرن پروگرام: حیدرآباد میں کانگریسی رہنما گرفتار - روزگار نوجوانوں کے مسائل

طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کے حل میں تلنگانہ حکومت کی ناکامی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے جنگ سائرن پروگرام سے پہلے پولیس نے کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جنگ سائرن پروگرام: حیدرآباد میں کانگریسی رہنما گرفتار

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 10:42 PM IST

شہر حیدرآباد کے دلسکھ نگر کے قریب کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اس موقع پر ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس اور کانگریسیوں کے درمیان بحث وتکرار ہوئی۔

پولیس نے زبردستی طورپر مال ریڈی رنگاریڈی، سدھیرریڈی اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے گاندھی جی اور راجیوگاندھی کے پتلوں کو بھی ضبط کرلیا۔

کانگریس کے کارکنوں نے پولیس کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں کو حراست میں لئے جانے کی مذمت کی۔

انہوں نے فیس کی بازادائیگی اسکیم کے بقایہ جات کی ادائیگی، سرکاری شعبہ میں 1.91لاکھ خالی ملازمتوں کو پُرکرنے کے مطالبہ پر دھرم یودھ کے حصہ کے طورپر 2 اکتوبر سے 9 دسمبر تک 65 روزہ جنگ سائرن پروگرام کا اعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: سر نظامت جنگ لائبریری کا ازسر نو افتتاح

کانگریس پارٹی نے ساتھ ہی 2018 کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہر بے روزگارنوجوان کو 3016 روپے الاونس کے طورپر فراہم کرنے حکمران جماعت ٹی آرایس کے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے ریاست کے 60 لاکھ بے روزگارنوجوانوں کو بے روزگار الاونس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.