ETV Bharat / city

تلنگانہ:کوئلہ ورکرس کی ایک روزہ ہڑتال - سیفٹی اور ایمرجنسی خدمات

تلنگانہ میں کوئلہ کی کانوں کے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے ورکرس نے منگل کے روز ایک روزہ ہڑتال منظم کی ہے۔ یہ ہڑتال کوئلہ کے شعبہ میں صد فیصد بیرونی راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے مرکز کے فیصلہ کے خلاف کی گئی۔

تلنگانہ:کوئلہ ورکرس کی ایک روزہ ہڑتال
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 2:52 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:55 PM IST

آئی این ٹی یو سی، اے آئی ٹی یو سی، سی آئی ٹی یو، ایچ ایم ایس اور اے آئی سی سی ٹی یو سے ملحقہ ٹریڈ یونینوں نے اس ہڑتال میں حصہ لیا۔
کول انڈیا اور ملک بھر میں پھیلے اس کے ماتحت اداروں کی پانچ مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر تلنگانہ ریاست کے 6اضلاع میں پھیلی 18اوپن کاسٹ کانوں اور28زیر زمین کانوں میں پہلے شفٹ میں ہڑتال کی شروعات ہوئی۔اس ہڑتال کے سبب کوئلہ کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔
سیفٹی اور ایمرجنسی خدمات کے ضروری اسٹاف کے علاوہ کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے تمام ورکرس نے اس ہڑتال میں حصہ لیا۔سنگارینی کول بیلٹ علاقہ کی یونینز نے مرکز کے فیصلہ کے خلاف کوتہ گوڑم علاقہ کی بیشتر کوئلہ کی کانوں میں گیٹ میٹنگس منعقد کیں۔ حکمراں جماعت ٹی آرایس سے ملحقہ تلنگانہ بگوگنا کارمیکا سنگھ نے بھی اس ایک روزہ ہڑتال کی حمایت کی۔
دوسری جانب سنگارینی کول مائنس کارمیکا سنگھ جو اے بی کے ایم ایس۔بی ایم ایس سے ملحقہ تنظیم ہے،نے پانچ روزہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Intro:Body:

kdd

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.